خبردار، درجہ حرارت 50 ڈگری تک، پاکستان کے کون سے علاقے آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہوں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) شدید گرمی نے پاکستان بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، محکمہ موسمیات کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں آج ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بالائی اور وسطی سندھ کے علاوہ پنجاب کے بالائی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں اور بلوچستان میں گرمی کی شدت معمول سے زائد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ ہے،

سبی میں 49، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ اور سکھر میں پارا 46 سے 48، خان پور، رحیم یار خان اور ڈیرا غازی خان میں 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں نہیں ہوگا، تیرہ اور چودہ مئی کو گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔ اس حوالے سے طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بچوں کو خاص طور پر ہیٹ ویو سے محفوظ رکھا جائے۔۔۔۔

close