مہنگائی کا طوفان، یوٹیلیٹی اسٹورز سے آٹا چینی غائب، مرغی، دال، گھی، سبزی، پھل عوام کی پہنچ سے باہر

اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی کے طوفان نے پاکستان کے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ مختلف شہروں میں آٹا، گھی، مرغی، دالیں، سبزیاں اور پھل سمیت ہر چیز مہنگی ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ راولپنڈی میں سرکاری نرخ نظر انداز کر کے چینی اوپن مارکیٹ میں کہیں 90 تو کہیں 95 روپے میں دستیاب ہے۔ سرکاری گندم کا کوٹا بند ہونے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 1300 سے 1350 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

پشاور میں اسپیشل آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 1400 روپے اور سپر فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1500 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق قیمتیں کم ہوتے ہی ملتان کے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی غائب ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 66 روپے کم ہونے کے بعد ایک کلو گوشت 407 روپے کا ہوگیا جبکہ پیاز 120 روپے سے 80 روپے کلو ہوگئی۔۔۔۔

close