واٹس ایپ نے طویل چیٹس میں مطلوبہ پیغام تلاش کرنے کی مشکل کم کرنے کے لیے نیا فیچر تیار کر لیا ہے جس کے تحت چیٹ کی معلومات والی اسکرین میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، رپورٹ کے مطابق آئی او ایس بیٹا ورژن میں چیٹ کے اندر ہی سرچ شارٹ کٹ پر کام جاری ہے جس سے پرانے پیغام کی تلاش براہ راست چیٹ اسکرین سے ہو سکے گی، فی الحال پرانے پیغام کے لیے چیٹ چھوڑ کر چیٹ انفو اسکرین پر جا کر سرچ کرنا پڑتا ہے جو طویل گفتگو میں وقت طلب ہے، نئے فیچر میں سرچ بٹن ہر وقت نہیں بلکہ اوپر کی جانب اسکرول کر کے پرانے پیغامات پر جانے پر ظاہر ہوگا، یہ سہولت چینلز میں بھی دی جا رہی ہے جہاں پرانی پوسٹس اور اپ ڈیٹس تلاش کی جا سکیں گی تاہم فیچر ابھی بیٹا ورژن میں آزمائش میں ہے اور عام صارفین کے لیے حتمی تاریخ واضح نہیں۔






