جب شکایت نہ سنی گئی تو دفتر میں کتے چھوڑ دیے! شہریوں کا نوکھا احتجاج

دہلی: بھارت میں احتجاج کا ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں ہی کتے چھوڑ دیے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے نپھاڑ میں آوارہ کتوں کے بڑھتے مسئلے کے خلاف مظاہرین نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نگر پنچایت کے چیف آفیسر دھیرج بھامرے کے دفتر پہنچے، جہاں یوا سینا کے ضلعی سربراہ وکرم راندھوے نے بوری سے کتے نکال کر افسر کی میز پر چھوڑ دیے۔

بعدازاں انہوں نے چیف آفیسر کو نوٹوں کی مالا پہنانے کی بھی کوشش کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے بچوں، بزرگوں، خواتین اور گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بھی عام ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین کا الزام ہے کہ اس کے باوجود اب تک مسئلے کے حل کے لیے مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔