//

انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا نام ’ری پلیس آڈیو‘ رکھا گیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے اب صارفین اپنی شائع شدہ فیڈ پوسٹس اور کیروسل پوسٹس میں شامل میوزک کو پوسٹ حذف کیے بغیر تبدیل کر سکیں گے۔

اس سے قبل اگر کسی صارف کو اپنی پوسٹ میں لگایا گیا گانا تبدیل کرنا ہوتا تھا تو اسے پوسٹ ڈیلیٹ کر کے دوبارہ اپ لوڈ کرنا پڑتی تھی، جس کے باعث لائکس، کمنٹس، شیئرز اور دیگر انگیجمنٹ بھی ختم ہو جاتی تھی۔ نئے فیچر کے بعد صارفین پوسٹ کے تمام ردعمل اور ریچ برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی وقت بیک گراؤنڈ میوزک تبدیل کر سکیں گے۔

انسٹاگرام کے مطابق اس فیچر کا مقصد تخلیق کاروں اور برانڈز کو اپنے مواد پر زیادہ اختیار دینا ہے، تاکہ وہ بدلتے ہوئے رجحانات یا اپنی پسند کے مطابق پوسٹس کے میوزک کو آسانی سے اپ ڈیٹ کر سکیں۔

میوزک تبدیل کرنے کے لیے صارف کو متعلقہ پوسٹ کھول کر اوپر دائیں جانب موجود مینو پر جانا ہوگا، پھر ایڈٹ کے آپشن میں جا کر ’ری پلیس آڈیو‘ کا انتخاب کرنا ہوگا، جس کے بعد نیا گانا منتخب کیا جا سکے گا۔

انسٹاگرام ماضی میں مختلف نئے فیچرز اور تبدیلیوں کے باعث تنقید کا سامنا کرتا رہا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق ’ری پلیس آڈیو‘ صارفین اور کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے ایک مفید اضافہ ثابت ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close