پی سی بی کا قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم دوگنا کرنے کا اعلان

لاہور(آئی این پی) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم دوگنا کرنے کا اعلان کر دیا، نجی ٹی وی کے مطابق لاہور قلندر ہائی پرفارمنس سینٹر میں جشن آزادی تقریب میں ذکا اشرف نے سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ساتھ کیک کاٹا اور لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی تعریف کی۔

اپنے خطاب میں ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم کو ڈبل کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہم ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں بھی اضافہ کر رہے ہیں، نئے فرسٹ کلاس سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ذیادہ سے ذیادہ آگے لانے کے لیے ویمن پلیئرز ڈویلپمنٹ پی سی بی بھی شروع کرنے جا رہا ہے، پی ایس ایل کی طرز پر ویمن لیگ بھی پلان کی جا رہی ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات میں بہتری لائیں۔ذکا اشرف کے مطابق ان کے پہلے دور میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی اور ایشیا کپ جیتا تھا، اس بار بھی پوری امید ہے کہ ٹیم ایشیا کپ کی ٹرافی پاکستان لائے گی،پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو ہر فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر دیکھنا چاہتا ہوں، اس کے لیے جو بھی اقدامات کرنا پڑیں وہ کریں گے، کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں، یہ اپنا اور ملک کا نام مزید روشن کرکے اس ملک کو آگے لے کر جائیں۔

close