سابق صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر نے کس پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا؟

لاہور(آئی این پی)سابق صوبائی وزیر کرنل (ر )ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کرنل(ر)ہاشم ڈوگر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر نعمان لنگڑیال، عون چوہدری، چوہدری اخلاق حسین بھی پارٹی صدر کے ہمراہ تھے،

ملاقات کے دوران ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جس کا با قاعدہ اعلان وہ منگل کو (آج)کریں گے،عبدالعلیم خان نے ہاشم ڈوگر کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے، ملکی معاملات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے، مسائل کا عملی حل دیں گے، ملک کے جان بوجھ کر پانچ سال ضائع کیے گئے، تاخیر کا ازالہ کرنا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو صرف اپنے مسائل سے غرض ہے، بجلی و پیٹرول کا بوجھ کم کریں گے۔

close