لاہور، میچ کے دوران کرکٹر جاں بحق، ہم نام کرکٹر کے دوست احباب میں تشویش پھیل گئی

لاہور(آئی این پی) جوبلی ٹائون کے علاقے میں واقع کرکٹ گرائونڈ میں میچ کے دوران ایک کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا،کوآپریٹ ویٹرن لیگ کے میچ میں 46سالہ عثمان شنواری میدان میں فیلڈنگ کے لیے کھڑے تھے کہ اچانک گر گئے،

انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے،عثمان شنواری کی اتوار کو تدفین کر دی گئی، کرکٹر کے اچانک انتقال پر کرکٹ حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔