میٹرک کا امتحان ، فزکس کا پرچہ شروع ہونے کے 4 منٹ بعد فوٹو کاپی کی دکانوں پر پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی) میٹرک کے امتحان میں پہلا پرچہ آج فزکس کا تھا جو امتحان شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی آؤٹ ہوگیا، فزکس کا پیپر ساڑھے 9 بجے شروع ہوا اور 9بجکر 34 منٹ پر فوٹوکاپی کی دکانوں پر دستیاب تھا۔ کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا کراچی میں آج سے آغاز ہوگیا ہے تاہم پہلے روز ہی بدانتظامی کا واقعہ اس وقت رپورٹ ہوا جب فزکس کا پیپر شروع ہوجانے کے 4 منٹ بعد فوٹو کاپی کی دکانوں پر تو پہنچ گیا مگر الآصف گورنمنٹ اسکول ملیر تک نہ پہنچ سکا۔اسکول میں 10 بجے تک بھی پیپر شروع نہیں ہوسکاتھا۔ ایک اسکول کے ٹیچر کا کہنا ہے کہ بچوں کو پیپر کرنے کے لیے 2 گھنٹے کا پورا وقت دیا جائے گا۔اس حوالے سے چیئرمین میٹرک بورڈکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ میٹرک امتحانات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔

close