پرائمری، سیکنڈری اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھل گئیں، تعلیمی اداروں کے داخلی دروازے پر واک تھرو جراثیم کش اسپرے گیٹ نصب

کراچی /لاہور(این این آئی)کراچی سمیت ملک بھر میں پرائمری، سیکنڈری اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھل گئیں، تعلیمی اداروں کے داخلی دروازے پر واک تھرو جراثیم کش اسپرے گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں پیر سے تعلیمی سلسلہ مکمل بحال ہو گیا ہے، پہلی سے آٹھویں جماعت، ہائیر ایجوکیشن

اور جامعات میں بھی پڑھائی کا آغاز ہو گیا ہے۔پورے ملک میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے۔اسکولوں کے دروازے پر بچوں کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، بچوں نے ماسک پہنے ہوئے ہیں، کلاسوں میں جانے سے پہلے بچوں کے ہاتھ سینیٹائز کرائے جا رہے ہیں۔تعلیمی ادارے تقریباً سال بھر کورونا کیسوں میں اضافے اور کمی کے ساتھ کلّی یا جزوی طور پر بند رہے، اسکول آنے والے بچوں نے کہا کہ آن لائن سے زیادہ کلاس میں بیٹھ کر پڑھنا اچھا لگتا ہے، ہم اپنے دوستوں اور ٹیچرز کو یاد کر رہے تھے۔کراچی، لاہور، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں نصف طلبہ کی حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔گزشتہ دنوں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں تمام پرائمری اسکول اور جامعات کھول رہے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ نویں تا بارہویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ 18 جنوری سے شروع ہوگیا تھا۔۔۔۔۔ پرویز خٹک بھی وزیراعظم بننے کے خواہشمند نکلے؟ سینئر سیاستدان نے بڑا دعویٰ کردیا لاہور(پی این آئی) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی راج کے ڈوبتے جہاز سے چوہوں نے چھلانگیں لگانے کی تیاری شروع کر دی ،پرویز خٹک بھی شاہ محمود قریشی کی طرح وزیراعظم بننا چاہتے ہیں ،پرویز خٹک کا بیان عمران خان کی رعونیت اور فرعونیت کے انجام کی نشاندہی کرتا ہے ۔اپنے بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ بھان متی کے کنبے کا جو حشر ہوتا ہے وہی اس جعلی حکومتی اتحاد کا ہونے جا رہا ہے ،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی حکومت کے اندر ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے ، گجرات کے چودھری نیازی کو الگ آنکھیں دکھا رہے ہیں اور پرویز خٹک الگ اوقات یاد کرا رہا ہے ،اپوزیشن میری زیادہ عزت کرتی ہے کہہ کر پرویز خٹک نے خود کو آئندہ وزیراعظم کیلئے پیش کر دیا ہے ،پرویز خٹک نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کا اشارہ دے دیا ہے ۔ اگر چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں وفاقی وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں ، لیکن عمران خان کے احسانات کی وجہ سے ایسا نہیں کروں گا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وہ چاہیں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت کو گرا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتاہے۔ جن کو اختیارات دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتے ہیں، جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جاتا ہے۔اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں اس لئے میں بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے باعث میرے خاندان کے لوگ اپوزیشن کے ساتھ مل گئے ، لیکن میں بتا دوں کہ مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔

close