ہفتہ 10 اکتوبر 2026 کے لیے گوشت، انڈوں، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ جاری کردیے گئے ہیں۔ ریٹ لسٹ کے مطابق بکرے کا گوشت 1600 روپے اور گائے کا گوشت 800 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ زندہ برائلر مرغی 354 روپے اور مرغی کا گوشت 533 روپے فی کلو فروخت ہوگا۔ فارمی انڈوں کی قیمت 264 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔
پھلوں میں جاپانی پھل 250 روپے، سندر خانی انگور 620 روپے، کیلا 175 روپے فی درجن، دیسی انار 360 روپے اور پپیتا 280 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ سیب گاچہ اسپیشل کی قیمت 390 روپے فی کلو ہے۔
سبزیوں میں شملہ مرچ 250 روپے، پیاز 190 روپے، دیسی ٹینڈے 200 روپے، دیسی لہسن 220 روپے، فارمی کھیرا 80 روپے، بھنڈی 180 روپے، چائنیز لیموں 105 روپے جبکہ تھائی لینڈ ادرک 370 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔






