دکانیں اور مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے، جبکہ شادی ہالز اور دیگر کمرشل سرگرمیاں رات 10 بجے تک جاری رہیں گی۔ تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے بند کردیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسیز، لیبارٹریز، کلینکس، اسپتال، تندور اور پیٹرول پمپس کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی جائیں گی۔