پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق 11 ستمبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 367 روپے 75 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر تھی۔ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 12 مرتبہ کمی اور 22 مرتبہ اضافہ، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی اور 24 مرتبہ اضافہ ہوچکا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رکھنے کا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔






