لاہور: شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 8 روپے کمی سے 468 روپے جبکہ زندہ برائلر کی قیمت 5 روپے کمی سے 323 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی۔
فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 242 روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔





