لاہور (آئی این پی) شہر میں برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پرچون سطح پر برائلر گوشت 519 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت بھی 17 روپے اضافے سے 358 روپے فی کلو ہو گئی، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 268 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے کے مقابلے میں 20 سے 30 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔





