سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی سستی ہوگئی
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 343 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 742 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 314 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 34 ہزار 358 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد سونا 4 ہزار 30 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 134 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 155 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 115 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 276 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 1.34 ڈالر کم ہوکر 56.76 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






