کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 459 روپے اضافے سے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 122 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 185 ڈالر پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل دوسرے روز قیمتوں میں تیزی برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






