پیرس: فرانس کے وزیرِ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیرِ صحت نے بتایا کہ ہیٹ ویو کے باعث اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 25 تک پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ اموات 12 سال سے زائد عمر کے افراد میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ شدید گرمی کا سلسلہ برقرار رہنے کی صورت میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے یورپ میں شدید گرمی کی لہر نے فرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز کو بھی بری طرح متاثر کیا، جہاں مجموعی طور پر کم از کم 3 ہزار 700 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق بیلجیئم میں شدید گرمی کے باعث تقریباً ایک ہزار 200 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ریکارڈ توڑ درجہ حرارت اور ہیٹ ویو کے نتیجے میں نیدرلینڈز میں 480 اموات رپورٹ کی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






