پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے تک کمی کی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر107.16ڈالرفی بیرل ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے سے 5 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔

close