دھڑلے کی بارشیں شروع، کہاں کہاں بارشیں اور ژالہ باری ہوگی؟ پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے پنجاب اوربلوچستان میں آج بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق خیبر پختونخوا اورکشمیر کےبعض مقامات پر موسلا دھاربارش بھی متوقع ہے،اسلام آباد اورگردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،بالائی خیبر پختونخوا،مری،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے،دیر، سوات،چترال،مانسہرہ،کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔لاہور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا،مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔پی ڈی ایم اے کےمطابق لاہور،جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے،دوسری جانب مالاکنڈ،جیکب آباد، شکارپور میں بھی بادل برسے جبکہ کوئٹہ میں ژالہ باری ہوئی ہے۔لیسکونے220بجلی کےٹرپ فیڈرزبحال کردیئے،لاہور شہرکاموجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا جارہا ہے۔

close