چینی فی کلو 50روپے مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) چینی کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران 50 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک ماہ میں چینی کی 100کلووالی بوری کاایکس مل ریٹ11ہزار سے بڑھ کر13ہزار600 روپےتک جاپہنچا ہےاور فی کلو قیمت میں 50 روپے اضافہ کے بعد چینی 155روپےسے160روپےفی کلوتک فروخت کی جارہی ہے۔

ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافےکی ذمہ دارحکومت ہےجس نےملز مالکان کوایکسپورٹ کی اجازت دی،چینی باہر ممالک ایکسپورٹ کرنے سے مارکیٹ میں چینی کی قلت پیداہوئی ہے۔ انہوں نےبتایا کہ گزشتہ سال نومبرمیں چینی 91 روپےکلوتھی، اس ایک ماہ قبل تک چینی کاایکس مل ریٹ کے مطابق 110 روپے فی کلو میں پڑتی تھی، لیکن آج چینی ایکس مل ریٹ کےمطابق 135روپےفی کلومیں پڑرہی ہے۔

close