محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز کشمیر، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی /بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اس دوران کشمیر، اسلام آباد ، خطۂ پوٹھوہار ، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ، بالائی /وسطی خیبر پختونخوا اور مشرقی بلو چستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد ،بالائی/وسطی خیبرپختونخوا ، کشمیر ، بلوچستان، سندھ اور بابوسر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور (ایئرپورٹ 148، سٹی 15)، اسلام آباد (سٹی 93، ایئرپورٹ 05) ساہیوال 86، سیالکوٹ سٹی 66، قصور 42، اوکاڑہ 37، سیالکوٹ ایئرپورٹ 24، رحیم یار خان 21، بہاولنگر 14، گوجرانوالہ 13، گجرات 12 چکلالہ- راولپنڈی 09، بہاولپور (سٹی 04، ایئرپورٹ 3)، مری، نور پور تھل 04، جہلم، منگلا، نارووال 02، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد 01، خیبرپختونخوا: کاکول 74، مالم جبہ 41، سیدو شریف 06، بالاکوٹ، چراٹ، لوئر دیر 05، پتن، باچا خان ایئرپورٹ01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 27، مظفرآباد (سٹی 18، ایئرپورٹ 16)، راولاکوٹ 14، کوٹلی 13، سندھ:سکھر 25، جیکب آباد18، بدین 3، لاڑکانہ ، ٹھٹھہ 02، بلوچستان: خضدار 19، گوادر 13، تربت 06، پنجگور 05، کوئٹہ 01، گلگت بلتستان: بابوسر میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 45 اوردالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close