توشہ خانہ کیس میں صدر مملکت آصف زرداری کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) احتساب عدالت میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے خواجہ منظور بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت اسلام آباد پیش ہوئے، وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کے خلاف کاروائی روکنے کی درخواست دائر کی۔صدر مملکت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق آصف علی زرداری کو صدارتی استثنا حاصل ہے، آصف علی زرداری جب تک صدر مملکت ہیں ان کے خلاف کیس آگے نہیں چل سکتا۔ جج ناصرجاویدرانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس کی کاروائی روکنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آصف علی زرداری جب تک صدرمملکت کے عہدے پر فائز ہیں ان کے خلاف ریفرنس آگے نہیں چل سکتا۔

close