ہونڈا کے بعد سوزوکی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور( پی این آئی)سوزوکی پاکستان کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافے کا اطلاق ہو گیا ۔قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 110 ایس کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے، جی ایس 150 کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 4 لاکھ 22 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 51 ہزار روپے کی ہوگئی۔اعلامیے کے مطابق جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 26 ہزار، جی ایس 150 کی قیمت میں 29 ہزار، جی ایس ایکس 125 کے

دام میں 38 ہزار جبکہ جی آر 150 کی قمیت میں 38 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ایک اور بڑے اضافے کا اعلان کردیا، نئی قیمتیں یکم فروری سے لاگو کی ہیں۔قیمتوں میں اضافے کے بعد سی ڈی 70 سات ہزار 400 روپے مہنگی ہوکر ایک لاکھ 28ہزار 900روپے کی ہوگئی

جبکہ سی جی 125 کی نئی قیمت 9 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 94ہزار 900روپے ہوگئی ۔سی ڈی 70ڈریم 8ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد ایک لاکھ 37ہزار 900روپے ،پوریڈور 9 ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد 170,900 روپے جبکہ سی جی 125 ایس 11 ہزار 400 روپے مہنگی ہونے کے بعد 2لاکھ 30ہزار 900روپے کی ہوگئی۔سی بی 125 ایف 22ہزار روپے مہنگی ہوکر 3لاکھ 5ہزار 900روپے ،سی بی 150ایف 30ہزارروپے مہنگی ہوکر 3لاکھ 83ہزار 900روپے

اور سی بی 150 ایف سلور 30 ہزار روپے مہنگی ہوکر 3لاکھ 87ہزار 900روپے کی ہوگئی ۔اس سال یہ ہونڈا موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ہونے والا پہلا اضافہ ہے، کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے لیکن یہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے اثر کو واضح کرتا ہے۔موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں جاری معاشی عدم استحکام کی وجہ سے قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے جو خریداروں کیلئے ناقابل برداشت ہو سکتا ہے۔

close