سونا کتنا سستا ہو گیا؟ خریداروں کی موجیں لگ گئیں

کراچی(پی این آئی)سونا کتنا سستا ہو گیا؟ خریداروں کی موجیں لگ گئیں۔۔۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1799 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550 روپے اور 472 روپے کی کمی ہوگئی۔

نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 25 ہزار 300 روپے اور اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 7 ہزار424 روپے ہوگئی۔دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی۔

close