اتوار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھارپیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر بالائی و وسطی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند/شدید اسموگ پڑنے کا امکان۔ اسلام آباد میں موسم شدید سرد جبکہ صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان۔تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر اور ملحقہ پہا ڑ ی علا قوں میں موسم شدید سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلو د رہے گا۔

گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلو د رہے گا۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات میں صوبہ کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود ہے گا۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔میدانی علاقوں میں شدید دھند/اسموگ چھائے رہنےکی توقع۔جبکہ خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد/ جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 15، اسکردومنفی 13،استور،بابوسرمنفی10،کالام،گلگت ،قلات منفی09،کوئٹہ،گوپس منفی08،ہنزہ،سری نگر، اننت ناگ منفی06،دیر،راولاکوٹ،ژوب اورمالم جبہ میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close