جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی

اسلام آباد -طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی۔

’’ نئی قیمتوں کا اطلاق آج 28 نومبر سے ہوگیا ہے۔

پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے فی لیٹر  ہوگئی ہے، اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر تھی۔