وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عمان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔
وہ اسلام آباد میں سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے خیرسگالی ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پاکستان اور عمان کے درمیان مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دے کر موجودہ صلاحیت کو عملی نتائج میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔
اس موقع پر عمان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔





