سونے کی قیمتوں میں فی تولہ 7800روپے کی کمی، خریداروں کی موجیں لگ گئیں

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد ایک ہی دن میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونا 7800 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت چھ ہزار 687 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ چھ ہزار 481 روپے ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں تاریخی 4200 روپے اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں کمی دراصل ڈالر کی قدر گھٹنے کا ثمر ہے۔ گزشتہ روز سعودی عرب نے پاکستان کو چار ارب 20 کروڑ ڈالر کا پیکج دیا تھا جس کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قیمت ایک ہی دن میں دو روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

close