عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تین سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

ماسکو (پی این آئی) اوپیک اور روس کے مابین کرونا وائرس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، مذاکرات کی ناکامی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 9 فیصد تک کم ہوگئی ہیں جو گزشتہ تین سال کی کم ترین سطح ہے۔روس

اور اوپیک حکام کے مابین بے نتیجہ ختم ہونے والے نتائج کے باعث عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں ساڑھے 8 فیصد کمی آئی ہے اور یہ 42 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 8 اعشاریہ 72 فیصد کمی کے بعد 45 اعشاریہ 63 ڈالر ہوگیا ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سفر کے معاملات میں کمی آئی ہے جس کے باعث تیل کی مانگ میں کمی ہوئی ہے اور اس کی قیمت تیزی سے گر رہی ہے۔ تیل کی گرتی قیمت کو قابو کرنے کیلئے اوپیک نے روس کے ساتھ تیل کی پروڈکشن میں کمی لانے کے حوالے سے مذاکرات شروع کیے تھے جو بے نتیجہ ختم ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں