مجھے ساری تفصیلات بتائیں ورنہ ۔۔۔۔مریم نواز نے نواز شریف کو دھمکی بھرا پیغام بھجوا دیا، کس چیز کی تفصیل مانگ لی ؟

اسلام آباد(پی این آئی)اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا اور ان سے کہا کہ انھیں لندن میں ہونے والی تمام تر ملاقات کے بارے میں بتایا جائے، انھیں بتایا جائے کہ کیا ڈیل ہو رہی ہے۔ صحافی نے بتایا کہ مریم نواز کو شہباز شریف سے علاوہ

کسی نے پیغام دیا ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت کریں۔انکا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں جا کر ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ مسلم لیگ ن قیادت انکے ساتھ ہے۔ واضع رہے کہ اس سےقبل سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی میاں شہباز شریف کی پیٹھ پر چھرا گھونپیں گے۔انھوں نے کہا کہ اگر چند دن میں مریم نواز کو باہر نہ بھیجا گیا تو اختلافات بڑھتے ہوئے نظر آئینگے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی متحرک نظر آئینگے۔انکا کہنا تھا کہ آپ پچھلے بارہ دن کا ریکارڈ نکال کر دیکھ لیں مریم نواز شہباز شریف کے کسی بھی حامی سے نہیں ملیں۔ عارف حمید بھٹی نے مزید بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو یہ تلقین کی ہےکہ وہ پارٹی کے کسی بھر رکن سے بات نہ کریں، اگر کوئی ضروری بات ہوتی ہے تو وہ مریم نواز کے ساتھ کریں۔ اس سے قبل سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے نئے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔انھوں نے کہا تھا کہ جب سے میاں محمد نواز شریف نے انکی ضمانت کرائی ہے انکے اندر وزیراعظم والی ادائیں آنی شروع ہو گئی ہیں، مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماء بھی ایسی باتیں کررہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے گئے ہیں۔ دونوں لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست جمع کروائی ہوئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ایک کروڑ کے مچکلے جمع کروانے کے بعد دونوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ایل این جی ریفرنس میں گرفتار سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے مچکلے تحصیلدار سے تصدیق کے بعد احتساب عدالت میں پیش کر دیئے گئے تھے۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے احتساب عدالت میں مچکلے پیش کئے جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی تھی۔ شاہد خاقان عباسی کی روبکار احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جاری کی تھی۔جبکہ دوسر ی جانب لیگی رہنما احسن اقبال کے وکیل نے ان کے ایک کروڑ کے مچکلے احتساب عدالت میں جمع کروائے تھے جس کے بعد جج محمد بشیر نے ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دیا تھا۔

close