ملکی خزانہ لبالب بھر گیا، مزید کروڑوں ڈالرز کا اضافہ ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی(پی این آئی)زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور سرکاری ذخائر 12 ارب 75 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 11 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں، اور ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 11 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں ۔

close