موسم کی صورتحال خراب، تمام ائیرلائنز کیلئے ہنگامی الرٹ جاری

لاہور (پی این آئی) موسم کی صورتحال بری طرح بگڑ گئی، تمام ائیرلائنز کیلئے ہنگامی الرٹ جاری، لاہور میں طوفانی بارش ، آندھی اور ژالہ باری کے باعث علامہ اقبال ائرپورٹ آنے والی تمام پروازوں کا رخ اسلام آباد یا کراچی کی جانب سے موڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جمعرات کی شام کو شروع ہونے والے

طوفانی بارش کے بعد موسم کی صورتحال بگڑ گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ شہر میں موسلادھار و طوفانی بارش، آندھی اور ژالہ باری کے باعث علامہ اقبال ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں لاہور آنے والی تمام ملکی و غیر ملکی پروازوں کا رخ اسلام آباد اور کراچی کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ جبکہ تمام ائیرلائن کیلئے الرٹ بھی جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث فلائٹس آپریٹ کرنے کے معاملے میں احتیاط برتی جائے۔بتایا گیا ہے کہ لاہور میں گزشتہ چند گھنٹوں سے مسلسل بارش جاری ہے، بارش کا یہ سلسلہ ہفتے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب‘ خیبر پختونخواہ‘اسلام آباد‘راولپنڈی ‘شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی‘ جہلم‘ اٹک‘ چکوال‘ گوجرانولہ‘ سرگودھا‘ خوشاب‘ میانوالی‘ لاہور‘ فیصل آباد‘ سیالکوٹ‘ نارووال‘ اوکاڑہ‘ ساہیوال‘ ملتان‘ خانیوال‘ بہاولنگر‘ ڈی جی خان ‘ بھکر اور لیہ میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جا ری رہنے کاامکان ہے جبکہ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ با ری ہونے کی بھی توقع ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close