پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد:
پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کی منظوری کے بعد مختلف اضلاع، ڈویژنز اور مہاجرین کے حلقوں کے لیے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

اعلان کے مطابق میرپور ڈویژن سے ایل اے-1 میرپور 1 سے افسر شاہد، ایل اے-2 میرپور 2 (چکسواری) سے قاسم مجید، ایل اے-3 میرپور 3 (میرپور شہر) سے یاسر سلطان، ایل اے-4 میرپور 4 (کھڑی شریف) سے چوہدری صہیب ارشد اور ایل اے-5 بھمبر 1 (برنالہ) سے چوہدری پرویز اشرف کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

کوٹلی ڈویژن میں ایل اے-8 راج محل سے ملک ظفر، ایل اے-9 نکیال سے جاوید اقبال بڈھانوی، ایل اے-10 کوٹلی سے چوہدری یاسین، ایل اے-11 سہنسہ سے چوہدری اخلاق اور ایل اے-12 چرہوئی سے چوہدری یاسین کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

باغ اور حویلی کے حلقوں میں ایل اے-16 باغ شرقی سے سردار قمر زمان جبکہ ایل اے-17 حویلی سے موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

پونچھ کے حلقوں میں ایل اے-18 سے سردار امجد یوسف، ایل اے-19 ہجیرہ سے سردار سعود صادق، ایل اے-20 کھائیگلہ سے سردار یعقوب، ایل اے-21 راولاکوٹ شہر سے سردار محمد عابد خان اور ایل اے-24 بلوچ سے سردار فہیم اختر ربانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

شمالی اضلاع میں ایل اے-26 زیریں نیلم سے میاں عبد الوحید، ایل اے-27 کٹلہ سے سردار جاوید ایوب، ایل اے-28 سے سید بازل نقوی، ایل اے-29 مظفرآباد شہر سے سردار مختار احمد خان، ایل اے-30 ہٹیاں دوپٹہ سے مبشر منیر اعوان، ایل اے-32 چکار سے اشفاق ظفر اور ایل اے-33 لیپہ سے دیوان علی چغتائی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

مہاجرین جموں کے حلقوں میں ایل اے-34 سے کرنل (ر) قدیر چوہان، ایل اے-35 سے چوہدری آصف گجر، ایل اے-36 سے چوہدری احسن اسماعیل گجر، ایل اے-37 سے شاہین کوثر ڈار، ایل اے-38 سے راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور ایل اے-39 سے چوہدری فخر زمان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

اسی طرح مہاجرین ویلی کے حلقوں میں ایل اے-40 کراچی سے عامر عبدالغفار لون، ایل اے-41 لاہور سے غلام عباس میر، ایل اے-43 راولپنڈی سے جاوید بٹ، ایل اے-44 راولپنڈی، اسلام آباد و اٹک سے محمد راشد اسلام بٹ اور ایل اے-45 خیبر پختونخوا سے عبدالماجد خان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق دیگر حلقوں کے امیدواروں کے نام بھی مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔ پارٹی قیادت نے نامزد

امیدواروں کو انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close