اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آزاد کشمیر امور کی انچارج اور بورڈ کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر اور مہاجرین جموں و کشمیر کے تمام انتخابی حلقوں سے موصول ہونے والی مجموعی طور پر 106 درخواستوں پر امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے گئے۔
پارلیمانی بورڈ کا اجلاس دوپہر 2 بجے شروع ہوا، جبکہ امیدواروں کے انٹرویوز اور مشاورتی عمل کا سلسلہ رات 10 بجے تک جاری رہا۔
اجلاس میں ہونے والے انٹرویوز اور تفصیلی مشاورت کی روشنی میں پارلیمانی بورڈ اپنی سفارشات پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کرے گا۔
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے امیدواروں کو مختلف انتخابی حلقوں کے لیے باقاعدہ پارٹی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






