پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اجلاس کی صدارت لاہور کے صدر فیصل میر نے کی، جس میں پارٹی رہنماؤں نے انتخابی حکمتِ عملی اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔ اجلاس میں لاہور آفس کو آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مرکزی کیمپ آفس قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور کارکنوں کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے حکمتِ عملی مرتب کی گئی۔
اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت، مجید غوری، غلام عباس میر، عاصم منیر اور ڈاکٹر احسن سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انتخابی حکمتِ عملی، تنظیمی ڈھانچے اور انتخابی مہم کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
پارٹی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






