آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس، تلاوتِ کلام پاک کے بعد شہداء کی بلندیِ درجات کے لیے خصوصی دعا

مظفرآباد: سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت بدھ کے روز آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر مرحوم راجہ ممتاز حسین راٹھور کی 27ویں برسی کے موقع پر اراکین اسمبلی نے ان کی سیاسی، عوامی اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں شاندار الفاظ میں یاد کیا۔

اس موقع پر مرحوم راجہ ممتاز حسین راٹھور، ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے شہداء اور حالیہ بحران کے دوران شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، جبکہ ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close