مظفرآباد : سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منگل کے روز قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے آغاز میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور اور وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کے بھائی کے انتقال پر ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ایوان نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
بعدازاں وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کی تحریک پر مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر شہداء کی بلندی درجات، قومی سلامتی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔
اجلاس کے دوران سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے پینل آف چیئرمین کا اعلان بھی کیا، جس میں ممبران اسمبلی سردار محمد یعقوب، محترمہ تقدیس گیلانی اور خواجہ فاروق احمد کو شامل کیا گیا۔
ایوان کی کارروائی مختلف پارلیمانی امور کی انجام دہی کے ساتھ جاری رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






