آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے پانچ سیاسی جماعتوں کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے۔
رجسٹریشن حاصل کرنے والی جماعتوں میں پاکستان نظریاتی پارٹی آزاد جموں و کشمیر، آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہلحدیث، گجر قومی پارٹی آزاد جموں و کشمیر، تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فیصلہ آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے 5 اکتوبر 2023 کے اس حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے جو وحید اشرف بنام الیکشن کمیشن کیس میں جاری ہوا تھا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی و قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ان جماعتوں کو سیاسی جماعتوں کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔
اس اقدام کے بعد یہ جماعتیں آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی عمل میں باقاعدہ حصہ لینے کی اہل ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






