حکومت کا پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل پر اضافہ ، کتنا ؟جانئے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول پر عائد لیوی میں کمی جبکہ ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 9 روپے 24 پیسے کم کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 116 روپے 8 پیسے سے کم ہو کر 106 روپے 24 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل پر لیوی میں 8 روپے 67 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق مٹی کے تیل پر لیوی کی موجودہ شرح 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close