اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سابق وزیر صحت اور ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر انصر ابدالی کی رہائش گاہ پر گئے، جہاں انہوں نے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نئیر، وزیراعظم کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی اور صدرِ ریاست کے کوآرڈینیٹر حنیف کھٹانہ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات بلند کرنے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
انہوں نے ڈاکٹر انصر ابدالی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





