چھ ماہ میں وعدے پورے کر دیے، وزیراعظم آزاد کشمیر

گڑھی دوپٹہ: فیصل ممتاز راٹھور نے گڑھی دوپٹہ کو باضابطہ طور پر تحصیل کا درجہ دے دیا۔

معاونِ خصوصی ہمراہ وزیراعظم مبشر منیر اعوان کی دعوت پر منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدے صرف چھ ماہ کے اندر پورے کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ دینے کے لیے وہ صرف اعلان کرنے نہیں بلکہ عملدرآمد کا نوٹیفکیشن لے کر عوام کے پاس آئے ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر عوام کو مبارکباد بھی پیش کی۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عام آدمی کے حقوق کی بات کرتی ہے اور عوامی فلاح و بہبود کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس موقع پر وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

گڑھی دوپٹہ بازار پہنچنے پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ علاقے میں “جیے بھٹو” کے نعرے گونجتے رہے۔

بعد ازاں وزیراعظم آزاد کشمیر نے مبشر منیر اعوان کی رہائش گاہ جا کر ان کے تایا مرحوم محمد یوسف اعوان کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close