مظفرآباد(پی آئی ڈی) 19مئی 2026
قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیرجسٹس سید شاہدبہار وجج عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر جسٹس محمد اعجاز خان نے ظفر حسین مرزا،
ایڈوکیٹ میرپور سابق محتسب آزاد جموں و کشمیر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور کہا کہ مرحوم ایک نہایت بااصول، دیانت دار اور قانون سے گہری وابستگی رکھنے والے وکیل تھے۔
انہوں نے شعبہ وکالت میں اخلاص، دیانت اور فرض شناسی کے ساتھ خدمات سرانجام دیں اور انصاف کے فروغ اور قانون کی بالا دستی کے لیے قابل قدر کردار ادا کیا۔ علاوہ ازیں مرحوم نے بطور محتسب آزاد جموں و کشمیر فراہمی انصاف اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ ناقابل تلافی صدمہ صبر، حوصلے اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






