مظفرآباد( پی آئی ڈی) 12 مئی 2026
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے آزادکشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر اور روزنامہ کشمیر ایکسپریس مظفرآباد کے چیف ایڈیٹر سردار زاہد تبسم کے بھتیجے پر ٹیکسلا میں فائرنگ کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے سردار زاہد تبسم اور ان کے بھائی جو کہ اپنے بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کیوجہ سے ‘کارڈیک ارسٹ’ کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعظم نے سردار زاہد تبسم کے بھائی اور بھتیجے کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
***
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






