بلدیاتی عہدوں کی تقسیم، مسلم لیگ نون آزاد کشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی دوبڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان انتخابی معاہدہ طے پاگیا۔ضلع کونسل مظفرآباد کے چیئرمین اور میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے ڈپٹی میئر کے عہدے پاکستان پیپلزپارٹی کو دے دیئے گئے ۔میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کا میئر اور ضلع کونسل کاڈپٹی چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سے ہوگا

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی سردار جاوید ایوب سید بازل نقوی اور مسلم لیگ ن کے سابق وزراء بیرسٹر افتخار گیلانی اور ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر پر مشتمل کمیٹی کے دستخطوں سے طے پانے والے معاہدے کے مطابق ضلع کونسل مظفرآباد میں کسان کونسلر کی نشت پاکستان پیپلزپارٹی کو دے دی گئی ہے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد میں لیبر کونسلر کی نشت پاکستان مسلم لیگ ن کو دی گئی ہے ضلع کونسل کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین جبکہ میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئرکے کے عہدوں کیلئے دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کے مدمقابل امیدوار کھڑے نہیں کریں گئیں بلکہ معاہدے کے مطابق انتخابات کے دوران ایک دوسرے کے امیدوار کو ووٹ دیں گئیں ۔۔۔۔

close