پاکستانی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

ڈبلن: آئرلینڈ میں جاری ویمنز ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی فائنل تک رسائی کی امیدیں مشکل مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اپنے باقی دونوں میچز نہ صرف جیتنا ہوں گے بلکہ بہتر رن ریٹ حاصل کرنے کے لیے بڑے مارجن سے کامیابی بھی ضروری ہوگی۔

سیریز کے چوتھے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت ایک رن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

یہ کامیابی آئرلینڈ کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی فتح بھی قرار دی جا رہی ہے، جس نے میزبان ٹیم کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں۔

آئرلینڈ کی اس جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال مزید دلچسپ ہو گئی ہے، جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کو فائنل میں رسائی کے لیے آئندہ میچز میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close