اسلام آباد: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 8 ہزار 600 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 373 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 454 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






