پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے ابوظہبی میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے کرایوں میں اضافے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے، جس سے پاکستانیوں سمیت تمام ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق حکام کے فیصلے کا اطلاق نئی لیز اور تجدید شدہ معاہدوں دونوں پر ہوگا، جبکہ مالک مکان موجودہ کرائے سے زیادہ رقم وصول نہیں کر سکیں گے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اگلے نوٹیفکیشن تک برقرار رہے گا۔ اس اقدام کا مقصد موجودہ معاشی حالات میں رہائشیوں اور کاروباری اداروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اس فیصلے کو اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ابوظہبی میں مقیم لاکھوں افراد کو مالی دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2021 میں کورونا وبا کے دوران بھی کرایوں کو منجمد کرنے کی پالیسی نافذ کی گئی تھی تاکہ کاروباری سرگرمیوں اور معیشت کو سہارا دیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close