آزاد کشمیر الیکشن-21،بلاول بھٹو کل نکیال سے انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کو مزید تیز تر کرنے کل بروز پیر آزاد کشمیر کے 4 روزہ دورے پر کوٹلی پہنچیں گے جہاں وہ نکیال میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرکے آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کا دھماکہ خیز آغاز کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اپنے دورے کے دوراں 04 جلسوں سے خطاب کریں گے۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری دوسرے مرحلے میں نکیال ایل اے 09 میں واقع کالج گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کا آغاز دن 12 بجے سے ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 06 جولائی بروز منگل کو آزاد جموں و کشمیر میں کوئی سرگرمی نہیں ہوگی جبکہ 07 جولائی بروز بدھ کو وہ پونچھ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ راولاکوٹ میں عباس پور ایل اے 18 میں بوائز ڈگری کالج کے مقام پر جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کا آغاز دن 12 بجے سے ہوگا، اگلے دن 08 جولائی بروز جمعرات کو پونچھ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ حویلی ایل اے 17 میں بوائز ڈگری کالج میں جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کا آغاز دن 12 بجے سے ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اگلا جلسہ 09 جولائی بروز جمعہ میرپور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ میرپور میں ایل اے 02 میں اسلام گڑھ کالج گراؤنڈ پر ہوگا، جلسے کا آغاز دن 12 بجے سے ہوگا-پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اگلا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔آزاد کشمیر الیکشن-21،بلاول بھٹو کل نکیال سے انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے

close