کم تنخواہوں والے ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت نے کم لاگت والے گھر دینے کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی پولیس کے ملازمین کو کم لاگت گھروں کی خوشخبری سنا دی، وفاقی پولیس کم تنخواہ ملازمین کیلئے کم لاگت گھر تیار کرے، کم لاگت گھر وفاقی پولیس کی ملکیت اراضی پر تعمیر کیے جائیں، فی گھر کی تعمیر کیلئے3 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کے ملازمین کونیا پاکستان ہاوَسنگ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس نے اے آئی جی اسلام آباد پولیس کے نام مراسلہ بھیجا ہے جس میں حکومت نے وفاقی پولیس ملازمین کیلئے گھروں کی تعمیر کیلئے سبسڈی کی پیشکش کی گئی۔ مراسلے میں کہا گیا کہ وفاقی پولیس کم تنخواہ ملازمین کیلئے کم لاگت گھر تیار کرے، کم لاگت گھر وفاقی پولیس کی ملکیت اراضی پر تعمیر کیے جائیں، وفاقی پولیس گھروں کی تعمیر کیلئے ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے معاہدہ کرے، حکومت وفاقی پولیس کیلئے گھروں کی تعمیر میں سبسڈی فراہم کرے گی۔وفاقی پولیس ملازمین کو کم لاگت گھر کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ کم لاگت گھر کی تعمیر کیلئے سبسڈی اہل پولیس ملازمین کو دی جائے گی۔ دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کی قرعہ انداز ی میں شامل دستاویزات جمع نہ کروانے والے 481امیدواروں کی لسٹ جاری کردی ہے۔ کوائف جمع نہ کروانے والے امیدواروںکی لسٹ ایل ڈی اے کی ویب سائٹ www.lda.gop.pkپر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے امیدوار2 جولائی 2021ء تک متعلقہ بینک میں اپنے کوائف جمع کرواسکتے تھے۔ بینکوں میں دستاویزات جمع نہ کروانے والے کامیاب امیدواروں کے لئے یہ آخری موقع ہے۔ ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس منصوبے میں قرعہ اندازی کے ذریعے 2 ہزار سرکاری ملازمین کامیاب ہوئے تھی۔

close